جموں:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے قبائلی برادریوں کی زندگیوں کو بدلنے کے لیے گذشتہ 4 برسوں میں تاریخی اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘میرا مقصد ہمیشہ قبائلیوں کے مفادات کا تحفظ اور کمیونٹی کی خواتین اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانا رہا ہے’۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ میرا مقصد ہمیشہ قبائلیوں کے مفادات کا تحفظ اور کمیونٹی کی خواتین اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانا رہا ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘وزیر اعظم شری نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں و کشمیر حکومت نے قبائلی برادریوں کی زندگیوں کو بدلنے کے لیے گذشتہ 4 برسوں میں تاریخی اقدامات کیے ہیں’۔
منوج سنہا نے اپنے ایک اور پوسٹ میں کہا: ‘جموں میں آج کنونشن سینٹر میں جنجاتیہ گرو دیوس کی تقریب میں شرکت کرکے خوشی ہوئی اور اس دوران ممتاز مجاہد آزادی بھگوان برسا منڈا کے ملک کی تحریک آزادی اور قوم کی تعمیر میں تعاون کے بارے میں بات کی’۔
قبل ازیں انہوں نے ایک پوسٹ میں بھگوان برسا منڈا جی کو ان کے جنم جینتی پر خارج عقیدیت پیش کیا۔
انہوں نے اپنے پوسٹ میں کہا: ‘آئے جنجاتیہ گرو دیوس کے موقع پر قبائلی برادریوں کی ترقی کے اپنے عزم کا اعادہ کریں، ان کے بھرپور ورثے کو محفوظ کریں اور ملک کی ترقی میں ان کے کردار کو یقینی بنائیں’۔