سری نگر: نا ساز گار موسمی حالات کے پیش نظر بانڈی پورہ – گریز روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل احتیاطی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
حکام نے بتایا ‘بارشوں اور برف باری کی پیش گوئی کے پیش نظر اور احتیاطی تدابیر کے طور پر گریز- بانڈی پورہ روڈ پر ٹریفک کی نقل و حرکت فوری طور پر اگلے احکامات تک معطل رہے گی’۔
ذرائع نے بتایا کہ راز دان ٹاپ پر برف باری شروع ہوئی ہے جس کے پیش نظر بانڈی پورہ – گریز روڈ پر ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرائیور حضرات اور مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس روڈ پر سفر کرنے سے قبل ضلع کنٹرول روم بانڈی سے رابطہ کریں۔
محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں برف و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ زو جیلا، راز دان پاس، سادھنا پاس، سنتھن ٹاپ اور مغل روڈ پر 15 نومبر کو ممکنہ ہلکی برف باری سے ٹریفک کی نقل و حمل عارضی طور پر متاثر ہو سکتی ہے۔
یو این آئی