منگل, جنوری ۲۱, ۲۰۲۵
9.9 C
Srinagar

ضرب و فراری معاملہ ،پٹن بارہمولہ میں بزرگ شہری جاں بحق

نیوزڈیسک

بارہمولہ : شمالی ضلع بارہمولہ کے صدربل پلہالن پٹن علاقے میں جمعہ کی صبح "ہٹ اینڈ رن” یعنی ضرب و فراری کے ایک واقعے میں بزرگ شہری کی موت ہوگئی ۔

خبر رساں ادارے کے این او کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم تیز رفتاری گاڑی نے بزرگ شہری نذیر احمد صوفی ساکنہ پلہالن کو زوردار ٹکر ماری جسکے نتیجے میں شہری کی موت ہوگئی ۔واقعہ پیش آتے ہی جائے وقوعہ سے ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا ۔

پولیس نے معاملے کی نسبت ایک مقدمہ درج کیا ہے اور مفرور ڈرائیور کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے تفتیش شروع کردی ۔قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں رفتار کے قہر کے نتیجے میں آئے روز معصوم جانیں تلف ہورہی ہیں ۔گزشتہ روز ٹینگ پورہ بائی پاس سرینگر میں رفتار کے نتیجے میں ہی دو نوجوانوں کی موت ہوگئی جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔

 

 

Popular Categories

spot_imgspot_img