منگل, جنوری ۲۱, ۲۰۲۵
9.9 C
Srinagar

منوج سنہا کا گرو نانک دیو جی کے پرکاش پارو پر لوگوں کو مبارکباد

سری نگر:  جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شری گرو نانک دیو جی کے پرکاش پارو کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا: ‘ گرو جی کی بھائی چارے، محبت اور قربانی کی تعلیمات ہمیں صالح زندگی گذارنے اور اتحاد کے بندھن کو مضبوط کرنے کی ترغیب دیتی ہیں’۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعے کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں شری گرو نانک دیو جی کے پرکاش پارو کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔

انہوں نے کہا: ‘ گرو جی کی بھائی چارے، محبت اور قربانی کی تعلیمات ہمیں صالح زندگی گذارنے اور اتحاد کے بندھن کو مضبوط کرنے کی ترغیب دیتی ہیں’۔

ان کا کہنا تھا: ‘آئے ہم سب ان کی عظیم تعلیمات پر عمل کرنے اور انسانیت اور سماجی مساوات کے لیے خود کو وقف کرنے کی کوشش کریں’۔بتادیں کہ گرو نانک دیو جی جنہیں بابا نانک کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے،سکھ مذہب کے پہلے گرو اور بانی ہیں۔

منوج سنہا کی جھار کھنڈ کے لوگوں کو ان کے یوم ریاست پر مبارکباد

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جھار کھنڈ کے لوگوں کو ان کے یوم ریاست پر مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ یہ مقدس سرزمین آنے والے برسوں میں ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں کو چھوئے۔
بتادیں کہ جھارکھنڈ سال2000 میں 15 نومبر کو ریاست بن گئی۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعہ کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں جھارکھنڈ کے عوام کو ان کے یوم ریاست پر مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔

انہوں نے دعا کی: ‘بھگوان برسا منڈا کی برکت سے یہ مقدس سرزمین آنے والے سالوں میں ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں کو چھوئے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img