2014 سے پہلے، ہندوستان کی قبائلی برادریوں کو ایک مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہاتھا ان کی جدوجہد بڑی حد تک قوم کے لیے پوشیدہ تھی۔ کئی دہائیوں تک، وہ کنارے پر رہتے تھے، انہیں نظرانداز کیا جاتا تھا اور صحت مند، باوقار زندگی گزارنے کے لیے درکار سہارے کے بغیر چھوڑ دیا جاتا تھا۔ بہت سے قبائلی علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، اور اقتصادی مواقع جیسی بنیادی سہولیات یا تو بہت کم تھیں یا نہ ہونے کے برابر تھیں۔بھارت دنیا بھرکے اندر ’کثرت میں وحدت‘ کی ایک اعلیٰ ترین مثال ہے کیونکہ یہاں مختلف مذاہب اور عقائد کے لوگ ہی نہیں بلکہ مختلف فرقوں سے ذاتوں و قبائل سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی صدیوں سے آپسی بھا ئی چارے کے ساتھ اور مل ج±ل کر رہتے ہیں اور یہ روایت آج بھی جاری و ساری ہے۔سبھی فرقوں اور ذاتوں و مذاہب اور عقیدوں کے ساتھ تعلق رکھنے والے لوگ ملک و قوم کی ترقی میں یکساں طور اپنا کر دار ادا کر رہے ہیں اور یہی چیز بھا رت کو دنیا بھر میں ایک الگ اور منفرد مقام عطا کر تی ہے۔بھارت کے مختلف علا قوں اور ریا ستوں میں مختلف قبائل آبا د ہیں اور ان قبائل نے ملک و قوم کا نام روشن کر نے میں آزادی سے قبل بھی اور آزادی کے بعد بھی بھر پور انداز میں اپنا کر دار ادا کیاہے۔ہما ری جد و جہدِ آزادی ہو ،ماحولیات کے بچا¶ کی نسبت ہما ری حکو مت کی کو ششیں ہوں ،بھارت کی متنو ع ثقافت کی بات ہو یا پھر ملک کے مفادات کا کو ئی اور مسئلہ ، ہما ری قبائلی برادری نے ہمیشہ اس میں ایک اہم کر دار ادا کیا ہے۔قبائلی برادری ملک کی ثقافتی پہچان کا ایک اٹوٹ حصہ ہے اور اسی اعتبا ر سے ملک کی قبائلی برادری کو حکو مت کے ترقیاتی ایجنڈے میں ایک اہماور منفرد مقام حاصل ہے۔
محض تین سال قبل یعنی 15نومبر2021ئ ملک کے وزیر اعظم نر یندر مو دی نے معروف قبائلی مجاہدِ آزادی اور فولک ہیرو بر سا منڈا کے یوم پیدائش کے موقعہ پر قبائلی برادی کی ملک کے تئیں دین کو یاد کر نے اور اس کا جشن منانے کیلئے ’جن جاتیہ گو رودوس‘ منانے کی شروعات کی اور اب یہ دن ہر سال 15نومبر کو انتہا ئی اہتمام کے ساتھ منا یا جا تا ہے اور اس دوران جہاں بر سا منڈا کی جدو جہد آزادی کے تئیں دین کو یا د کیا جا تا ہے وہیں قبائلی برادی کی مخصوص ثقافتی اور تہذیبی شناخت کو محفوظ رکھنے اور اسے ترسیل و تشہیر دینے کے لئے بھی کو ششیں کی جا تی ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت کا یہ دن منانے کا مقصد یہ ہے کہ قبائلی برادی کے مجاہدین آزادی کی قربا نیوں کو یا د کر کے ہما ری نوجوان نسل ہما ری عظیم تاریخ کے اس حصے کے تئیں بیدار ہو جائیں۔
وزیر اعظم مودی نے اپنے من کی بات خطابات کے دوران خاص طور پر ان کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے قبائلی ہیروزکے انمول کردار پر مسلسل زور دیا ہے۔ 15 اگست 2016 کو لال قلعہ سے یوم آزادی کی اپنی تقریر میں، انہوں نے ملک بھر میں قبائلی آزادی پسند عجائب گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا۔ اس طرح کے گیارہ عجائب گھروں کی منظوری دی گئی ہے، اور 2021میں، رانچی میں بھگوان برسا منڈا فریڈم فائٹر میوزیم کا افتتاح وزیر اعظم نے کیاجو اس عظیم قبائلی رہنما کی وراثت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ایک تاریخی قدم کے طور پر، جنجاتیہ گورو دیوس 2023 پر وزیر اعظم مودی بھگوان برسا منڈا کی جائے پیدائش کا دورہ کرنے والے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم بن گئے۔وزیر اعظم نے ان کے آبائی علا قہ یا جا ئے پیدائش پر اس نے دو مہتواکانکشی اقدامات شروع کئے جن میں’ پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیا مہا ابھیان‘ (PM JANMAN) اور وکست بھارت ابھیان شامل ہیں اور دونوں کا مقصد ہندوستان کی قبائلی برادریوں کو بااختیار بنانا اور آگے بڑھانا ہے۔
مزید برآں، ابھی پچھلے مہینے، وزیر اعظم مودی نے دھرتی آبا جنجاتیہ اترکرش گرام ابھیان متعارف کرایا، یہ پروگرام 63,000سے زیادہ قبائلی اکثریتی دیہاتوں کی مجموعی ترقی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ اقدام قبائلی برادریوں کی ترقی، ان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔بھگوان برسا منڈا کے 150 ویںیوم پیدائش کے سال کے موقع پر، جنجاتیہ گورو دیوس 2024 کو ملک بھر میں پوری حکومت کے طریقہ کار اور جن بھاگداری(عوام کی شرکت) کے جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ مل کر قوم ہندوستان کے قبائلی ہیروز کے جذبے، لچک اور فخر کا احترام کرے گی۔یہ ایک شکر گزار سماج کا خاصا ہے کہ وہ اپنے ہیروز کو وقت کے ہر مو ڑ پر قلب و ذہن میں رکھتے ہو ئے ان کے خوابوں کوپورا کر نے کے لئے ہمیشہ کو شاں رہتا ہے اور اس اعتبا ر سے بھا رت کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں کی لیڈرشپ قبائلیوں کی جدوجہد اور ان کی دین کو یا د کر نے کیلئے ’جن جا تیہ گورو دوس‘ منا رہی ہے اور ملک کی آبادی خاص طور سے نوجوانوں کو قبائلی برا دری کی سماجی ، ثقافتی اور آزادی کی جدو جہد کے تئیں بیدار کر رہی ہے۔
مصنف:- شیخ تجمل
بشکریہ:- پی آئی بی سرینگر