بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
2.9 C
Srinagar

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے راشٹر پتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی

نئی دہلی /جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔صدر جمہوریہ کے آفیشل ایکس اکاو¿نٹ پر دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ملاقات کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ایک پوسٹ اِشتراک کیاگیا۔صدر جمہوریہ کے آفیشل اکاﺅنٹ پر اِشتراک کیا گیا ہے کہ جموںوکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔یہ دورہ گذشتہ ماہ جموں و کشمیر حکومت کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی سرکاری مصروفیات میں ایک اہم قدم ہے۔اُنہوں نے حالیہ ہفتوں میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر برائے سڑک، ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری سمیت اعلیٰ رہنماو¿ں کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ کل انہوں نے نائب صدر جگدیپ دھنکھر سے بھی ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ کل وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سے ملاقات کریں گے۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنی مصروفیات کے ایک حصے کے طور پر 12 نومبر کو مرکزی وزیر پاور منوہر لال کھٹر کی صدارت میں ریاستوں اور یوٹیزکے بجلی وزرا¿ کی کانفرنس میں شرکت کی ، جہاں اُنہوں نے توانائی کے شعبے میں جموںوکشمیر کی ترجیحات اور چیلنجوں پر بات کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img