سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے جمعرات کو ایک میٹنگ کے دوران پارٹی کے مواصلات اور قانون ساز ونگ کو تقویت دینے کے لئے کئی اہم تقرریوں کا اعلان کیا۔پارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق ڈاکٹر محبوب بیگ کو پارٹی کا ترجمان اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔
پارٹی ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک رکن پارلیمنٹ اور ایک قانون ساز کے طور پر اپنے پس منظر کے ساتھ ڈاکٹر محبوب بیگ اپنی مہارت اور جموں وکشمیر کو درپیش چیلنجوں کی سمجھ کو سامنے لائیں گے۔پارٹی کے سینئر لیڈر اور پلوامہ کے رکن اسمبلی وحید پرہ کو لیجسلیٹو پارٹی کا لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ جمعرات کو پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی قیادت میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران لئے گئے۔
رفیق احمد نائک کو ڈپٹی لیڈر مقرر کیا گیا جبکہ کپوارہ کے ایم ایل اے میر محمد فیاض چیف وہپ کے طور پر کام کریں گے جو پارٹی کی قانون ساز ٹیم کے اندر اتحاد اور سمت کو یقینی بنائیں گے۔
بیان کے مطابق میٹنگ میں پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ کھڑا رہنے کے اپنے وعدے کو دوہرایا۔