ہفتہ, مارچ ۷, ۲۰۲۶
22.5 C
Srinagar

 سینئر صحافی اور ندائے مشرق کے مدیر اعلیٰ عبدالرشید شاہ انتقال کر گئے

سرینگر، 7 مارچ: کشمیر کے سینئر صحافی اور اردو روزنامہ ندائے مشرق کے مدیر اعلیٰ عبدالرشید شاہ طویل عرصے سے پھیپھڑوں کی بیماریوں میں مبتلا رہنے کے بعد ہفتہ کی صبح سرینگر میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 78 برس تھی۔

جون 1948 میں سرینگر کے قدیم شہر کے علاقے  چنکرال محلہ حبہ کدل  میں پیدا ہونے والے عبدالرشید شاہ کشمیر کی صحافتی برادری میں ایک معزز شخصیت تھے۔ انہوں نے کئی دہائیوں تک صحافت کی خدمت کی اور اپنے فکر انگیز اداریوں کے لیے جانے جاتے تھے جو اکثر کشمیر کے عوام کے جذبات اور مسائل کی عکاسی کرتے تھے۔

عبدالرشید شاہ اس سے قبل اردو روزنامہ الصفا کے ساتھ جزوقتی ایڈیٹر کے طور پر بھی کام کر چکے تھے۔ 1992 میں انہوں نے محکمہ اطلاعاتِ  کی ملازمت سے استعفیٰ دیا اور ندائے مشرق کی بنیاد رکھی، جو جلد ہی سرینگر سے شائع ہونے والے درمیانے درجے کے اخبارات میں ایک نمایاں مقام حاصل کر گیا۔

ان کے انتقال پر کشمیر کے صحافتی اور سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے اور بہت سے لوگوں نے اسے صحافتی برادری کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ادارہ ایشین میل کے مدیر اعلیٰ عبدالرشید راہل نے عبد الرشید شاہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

مرحوم  کے پسماندگان میں بیٹا ہارون رشید شامل ہیں، جو اس وقت اخبار کے ایڈیٹر ہیں اور اشاعت کو جاری رکھنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔مرحوم کی نمازِ جنازہ آج ظہر کی نماز کے بعد سرینگر کی جامع مسجد باغِ مہتاب میں ادا کی جائے گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img