ہفتہ, مارچ ۷, ۲۰۲۶
21.2 C
Srinagar

عمر عبداللہ کی سول سروسز امتحان کے کامیاب امید واروں کو مبارکباد

سری نگر:جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) سول سروسز امتحان 2025 میں کامیابی حاصل کرنے والے جموں و کشمیر کے تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ یو پی ایس سی سول سروسز امتحان 2025 جن کے نتائج کا اعلان جمعہ کو کیا گیا، میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے 17 امید وار کامیاب ہوئے ہیں۔

عمر عبداللہ نے ان تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ کامیابی محنت، عزم اور ثابت قدمی کی عکاس ہے اور یہ پورے خطے میں بے شمار نوجوان امیدواروں کو اپنے خوابوں کی تکمیل کے لئے پختہ ارادے اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی۔

وزیر اعلیٰ کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا گیا: ‘ زیر اعلیٰ نے جموں و کشمیر کے ان امیدواروں کو مبارکباد دی جنہوں نے یو پی ایس سی سول سروسز امتحان-2025 میں کامیابی حاصل کی ہے’۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘انہوں نے کہا کہ ان کی یہ کامیابی محنت، عزم اور ثابت قدمی کی عکاس ہے اور یہ پورے خطے میں بے شمار نوجوان امیدواروں کو اپنے خوابوں کی تکمیل کے لئے پختہ ارادے اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img