جموں: منشیات اسمگلنگ کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے اودھم پور پولیس نے ایک عادی منشیات فروش کے خلاف این ڈی پی ایس کیس میں بی این ایس کے دفعہ 111 کے تحت ایک مقدمہ درج کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ اودھم پور پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آر نمبر28/2026 کی تفتیش کے دوران دو ملزموں کو گرفتار کیا جن کی شناخت محیب مقبول میر ولد محمد مقبول میر ساکن دیوی پورہ الٰہی باغ سری نگر اور اعجاز احمد ڈار ولد عبد الرشید ڈار ساکن گلاب باغ سری نگر کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزید تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم اعجاز احمد ڈار ایک بدنام زمانہ منشیات فروش ہے اور اس سے قبل بھی این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعدد مقدمات میں ملوث رہا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ریکارڈ کی جانچ کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ ملزم کے خلاف پہلے ہی پولیس اسٹیشن زکورہ اور پولیس اسٹیشن جڈی بل میں مقدمے درج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ دونوں مقدموں میں چالان پیش کیا جا چکا ہے اور ملزم مسلسل منشیات سے متعلق جرائم میں ملوث پایا گیا ہے اس لئے موجودہ مقدمے میں اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 29 اور بیہ این ایس کی دفعہ 111 بھی شامل کی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔





