جمعہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۴
1.6 C
Srinagar

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر نے آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ

جموں:  فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے منگل کو یہاں وائٹ نائٹ کور کا دورہ کرکے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

فوجی کمانڈر کا یہ دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب کشتواڑ کے جنگلاتی علاقوں میں ملی ٹنٹ حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

فوج کی شمالی کمان نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے وائٹ نائٹ کور کا دورہ کیا اور وہاں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا’۔

انہوں نے کہا: ‘فوجی کمانڈر نے تمام رینکوں کو انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں پیشہ ورانہ مہارت اور چوکسی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کی تلقین کی’۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img