سری نگر: شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع بانڈی پورہ کے ناگمرگ جنگلاتی علاقے میں منگل کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان آمنا سامنا ہونے کی اطلاع ہے۔مقامی خبر رساں ادارے ’کے این او‘ کے مطابق اس علاقے میں ملی ٹنٹوں کی نقل وحرکت کی خفیہ اطلاع ملنے کی بنیاد پر ایک ملی ٹنٹ مخالف آپریشن شروع کیا ،جس دوران یہاں موجود ملی ٹنٹوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کی ،جس کے ساتھ ہی طرفین کے مابین جھڑپ کا آغاز ہوا ۔
ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا ہے کہ ’جیسے ہی تلاشی پارٹی مشتبہ جگہ کی طرف بڑھی، یہاں چھپے بیٹھے ملی ٹنٹوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس پرجوابی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں انکاو¿نٹر شروع ہو گیا۔‘آخری اطلاع ملنے تک علاقے میں طرفین کے مابین وقفے وقفے سے گولیوں کا تبادلہ جاری تھا ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ بانڈی پورہ، کپواڑہ اور سوپور علاقوں کے بعد شمالی کشمیر میں یہ پانچویں جھڑپ ہے ۔