نیوزڈیسک
بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں حکام نے بانڈی پورہ۔گریز روڈ پر برف باری میں درماندہ 20 گاڑیوں کو نکالا اور ان میں سوار سبھی مسافروں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ۔ایک سرکاری عہدیدارنے مقامی خبررساں ادارے ’کے این او‘بتایا کہ انتظامیہ کوجیسے ہی رازدان پاس اور دیگر علاقوں میں 20 گاڑیوں کے پھنسے ہونے کی اطلاع ملی تو فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ، جموں و کشمیر پولیس اور بیکن کی ٹیمیں علاقے میں بھیجی گئیں، جنہوں نے رات کے وقت زڈ کھس نالہ اور رازدان ٹاپ کے قریب درماندہ گاڑیوں کوڈرائیوروں اور مسافروں سمیت ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
رازدان ٹاپ اور خطے کے دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے بانڈی پورہ۔گریز روڈ کل شام کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔