منگل, دسمبر ۳, ۲۰۲۴
13.9 C
Srinagar

ودیا بالن بھول بھولیا 3 کی کامیابی سے کافی خوش

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن فلم بھول بھولیا 3 کی کامیابی سے کافی خوش ہیں۔

بھول بھولیا 3، انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننے والی، بھول بھولیا فرنچائز کی تیسری فلم ہے۔ بھول بھولیا 3 دیوالی کے موقع پر یکم نومبر کو ریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم میں کارتک آرین، ودیا بالن، مادھوری دکشت اور ترپتی ڈمری نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ بھول بھولیا 3 نے نو دنوں میں ہندستان میں 182 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔ ودیا بالن فلم بھول بھولیا 3 کی کامیابی سے بہت خوش ہیں۔

ودیا بالن نے کہا کہ میں نے اس سے بہتر کبھی سوچا بھی نہیں تھا اور سچ پوچھیں تو میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ 17 سال بعد میں پھر سے بھول بھولیا میں کام کروں گی اور منجولکا کو دوبارہ زندہ کروں گی۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے اس سے اتنا پیار ملے گا۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ فلم بھول بھولیا 3 بہت اچھا کر رہی ہے۔ یہ میری اب تک کی سب سے بڑی فلم ہے۔ اس سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img