جمعہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۴
1.6 C
Srinagar

موسم کا مزاج :گریز کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری

نیوزڈیسک

سری نگر: جموں وکشمیر کی فضاﺅں میں تازی مغربی ہوائیں داخل ہوچکی ہیں ،جسکی وجہ سے پیر کی صبح گریز کے بالائی علاقوں میں پیر کو تازہ برف باری ہوئی، جس سے طویل خشک موسم کا خاتمہ ہوا۔معلوم ہو ا ہے کہ گریز کے کلشے ٹاپ ،طلیل اور اس کے مضافاتی دیہات میں تازہ برفباری ہوئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں جموں و کشمیر پر اثر انداز ہو ر ہی ہیں اور اس کااثر کل رہنے کا امکان ہے جس دوران کہیں کہیں ہلکی بارش اور برف باری متوقع ہے۔پیشن گوئی کے مطابق کل صبح سے اگلے چار روز تک موسم خشک رہے گا۔

کشمیر میں 23 نومبر تک موسم میں بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں: محکمہ موسمیات

 محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 23 نومبر تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کئی امکان نہیں ہے۔ادھر کمزور مغربی ہوا کے داخل ہونے کے نتیجے میں شمالی کشمیر کے گریز کے بالائی علاقوں میں پیر کو تازہ برف باری ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گریز کے کلشے ٹاپ، تلیل اور اس کے ملحقہ کچھ دیہات میں تازہ برف باری ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 12نومبر کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 15 اور16 نومبر کو ایک اور کمزور مغربی ہوا وادی میں داخل ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں شمالی کشمیر اور وسطی کشمیر کے کچھ پہاڑی علاقوں معمولی برف باری ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 23 نومبر تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔موصوف ترجمان نے کہا کہ مختصر بارشوں کے مرحلے اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کو چھوڑ کر وادی میں 23 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی ہی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ وادی کے میدانی علاقوں میں صبح اور شام کے وقت ہلکی دھند چھائی رہ سکتی ہے لہذا سفر کرنے والوں سے احتیاط سے گاڑیاں چلانے کی صلاح دی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں فصل کٹائی کا کام لگ بھگ مکمل ہوچکا ہے اگر کہیں باقی ہے تو وہ یہ کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img