اتوار, دسمبر ۸, ۲۰۲۴
4.1 C
Srinagar

سوپور کے رام پورمیں گولیوں کا تبادلہ، عدم شناخت ملی ٹینٹ ہلاک، آپریشن جاری

 

سری نگر:شمالی ضلع بارہ مولہ کے رام پور سوپورمیں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا جس دوران ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ مارا گیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق سوپور کے رام پور علاقے میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سنیچر کی شام گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے کہاکہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فائرنگ شروع کردی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دوبدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا جس کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سوپور کے رام پورگاوں میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین گولیوں کا تادلہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستے سیل کئے۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img