بارہ مولہ: شمالی ضلع بارہ مولہ میں پولیس نے چار منشیات فروشوں کو دھر دبوچ کر ان کے قبضے سے ممنوع نشیلی اشیاءبرآمد کرکے ضبط کی ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کنزر پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران دو افراد جن کی شناخت جہانگیر احمد راتھر ولد بشیر احمد ساکن کارہامہ اور راہل رحمان گنائی ولد عبدالرحمن گنائی ساکن رتھ پورہ پائین کو روک کر ان کی جامہ تلاشی لی جس دوران ان کے قبضے سے 40گرام چرس جیسی نشیلی اشیاء برآمد ہوئی۔
پٹن پولیس نے زانگام کراسنگ کے نزدیک منشیات فروش جاوید احمد راتھر ساکن رمبیل گڑھ میر گنڈ سری نگر کے قبضے سے 188گرام نشیلی اشیاءبرآمد کی ۔ مذکورہ منشیات فروش کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا ۔
کملاکوٹ پولیس نے سرائے بانڈے کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران اقبال حسین ولد غلام شاہ ساکن سرائے بانڈے کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے 3.7کلو گرام بھنگ برآمد کی ہے۔
موصوف ترجمان کے مطابق منشیات کے خلاف پولیس کی جنگ جاری رہے گی ۔