سری نگر/چیئرپرسن نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن (این سی ٹی اِی) پروفیسر پنکج اروڑہ کی قیادت میں ایک ٹیم نے آج یہاں گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن ایم اے روڈ کا دورہ کیا۔اِس دورے کا مقصد اِدارے کی طرف سے پیش کردہ اساتذہ کی تعلیمی پروگراموں کے معیارکا جائزہ اور اِدارے میں آئی ٹی اِی پی کو متعارف کرنا ہے۔وفد میں این سی ٹی اِی کے او ایس ڈی ڈِی کے چترویدی، پروفیسر ظہور احمد گیلانی ڈین سکول آف ایجوکیشن سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر اورشعبہ تعلیم سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر ڈاکٹر فردوس احمد سوفل شامل تھے۔کالج کی پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) سیما ناز نے ٹیم کا والہانہ خیر مقدم کیا۔اُنہوں نے اس دورے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے خطے میں اساتذہ کی تعلیم کے معیار کو بلند کرنے میں این سی ٹی اِی کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔اَپنے دورے کے دوران ٹیم نے تدریسی فیکلٹی اور طلبا¿ کے ساتھ بات چیت کی جس میں اِدارے کے بنیادی ڈھانچے ، نصاب ، تدریسی طریقوں اور معیاری اَساتذہ کی تعلیم کی فراہمی میں کالج کو درپیش چیلنجوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ این سی ٹی اِی کی ٹیم نے کالج کے این سی ٹی اِی قواعد و ضوابط اور رہنما خطوط پر عمل کرنے کا بھی جائزہ لیا اور اَساتذہ کی تعلیم کو مضبوط بنانے کے لئے راہیں تلاش کیں۔یہ دورہ جموںوکشمیر یوٹی میں اَساتذہ کی تعلیم کا جائزہ لینے اور اسے بہتر بنانے کے لئے این سی ٹی اِی کی جاری کوششوں کا ایک حصہ تھا اور اِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ اعلیٰ معیار پر پورا اُتریں اور ہنر مند اَساتذہ کی ترقی میں مو¿ثر رول ادا کریں۔