جمعہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۴
1.6 C
Srinagar

وادی کشمیر کے متعدد وفد جاوید احمد رانا سے ملاقی

کہا،حکومت جموں و کشمیر میں سماج کے تمام طبقوںاور خطوں کی جامع اور مساوی ترقی کو یقینی بنائے گی

سری نگر/وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ سری نگر میں متعدد وفود اور اَفراد سے ملاقات کی۔اُنہوں نے کہا وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت جموں و کشمیر میں سماج کے تمام طبقوں اور خطوں کی جامع اور مساوی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پسماندہ طبقوں کو بااِختیار بنانے کے لئے اَقدامات کئے جائیں گے تاکہ وہ مختلف ترقیاتی اور فلاحی سکیموں کا فائدہ اُٹھا سکیں۔کپواڑہ سے چودھری سراج الدین کی قیادت میں وفد نے گوجری زبان کو آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے، فارسٹ رائٹ ایکٹ کی عمل آوری ، ایف آر سی معاملوں، بجلی کے بلوں میں رعایت، اَنکوارڈقبائلی دیہاتوں میں پانی کے پائپوں کی تنصیب اور ترقیوں میں ریزرویشن کا مطالبہ کیا۔اوڑی کے ا رشد احمد کی قیادت میں ایک وفد نے قبائلی کمیونٹیوں میں تعلیمی منظر نامے کو بہتر بنانے، اوڑی میں اِی ایم آر ایس، انکوارڈ گھرانوںکو پانی کے کنکشن، ضلع قبائلی دفاتر کے کام کاج کو بہتر بنانے کے لئے اَپنے مطالبات وزیر موصوف کو گوش گزار کئے۔دیگر افراد میںپانپور کے یاسین پوسوال، سری نگر کے عبدالحمید کسانہ، پہلگام کے محمد قاسم پوسوال شامل ہیں۔وفود نے اَپنے متعلقہ علاقوں سے متعلق کئی دیگر مسائل وزیر کو گوش گزار کئے اور ان کے بروقت اَزالے کا مطالبہ کیا۔ وزیر جاوید احمد رانا نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے وفود کے ممبران کو یقین دِلایا کہ ان کی طرف سے پیش کردہ حقیقی مسائل پر غور کیا جائے گا۔اُنہوںنے اُن پر زور دیا کہ وہ عوامی اہمیت اور اپنے علاقوں کی ترقی کے مسائل کو اُجاگر کرتے رہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img