سری نگر: فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری انکائونٹر میں ایک ملی منٹ مارا گیا۔
فوج کی چنار کور نے بدھ کی صبح ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ’بانڈی پورہ کیٹسن آپریشن: سیکورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔
قبل ازیں چنار کور نے منگل کو کہا کہ ملی ٹنٹوں کے چھپنے کے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج، جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک ٹیم نے بانڈی پورہ کے کیٹسن جنگل علاقے کو محاصرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اس دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا‘۔
دریں اثنا کپوارہ کے لولاب کے مرگی علاقے میں بھی سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکائونٹر جاری ہے۔
فوج کی چنار کور نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’منگل کے روز دہشت گردوں کے چھپنے کے متعلق ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج، جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے کپوارہ کے لولاب کے مرگی علاقے کو محاصرے میں لے کر آپریشن شرع کر دیا‘۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔
یو این آئی