اتوار, دسمبر ۸, ۲۰۲۴
3.2 C
Srinagar

ہندواڑہ میں ملی ٹینٹ معاون پستول سمیت گرفتار :پولیس

سری نگر:  جموں وکشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ہندواڑہ میں ملی ٹینٹ معاون کو پستول سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلا ع موصول ہونے کے بعد ہندواڑہ پولیس، 22آرآر اور 92بٹالین سی آر پی ایف نے ہندواڑہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران ملی ٹینٹ معاون کو دھر دبوچا گیا۔
انہوں نے کہاکہ گرفتار ملی ٹینٹ معاون کے قبضے سے ایک پستول ، ایک میگزین اور سات گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔
پولیس کے مطابق اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img