بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
4.5 C
Srinagar

اسپیکر کی ممبران کو موبائل فون بند رکھنے کی ہدایت

سری نگر: جموں وکشمیر اسمبلی کے نو منتخب ا سپیکر عبدالرحیم راتھر نے منگل کے روز کہاکہ کئی ممبران اجلاس کے دوران اپنے موبائیل فون کا استعمال کر رہے ہیں جو ایوان کے تقدس کے خلاف ہے۔انہوں نے اسمبلی اجلاس کے دوران موبائل فون سوئچ آف رکھنے کے احکامات صادر کئے۔اسپیکر کا یہ حکم اس وقت آیا جب کچھ ممبران اسمبلی کو سیشن کے دوسرے دن اپنے موبائیل فون سے ایوان کی کارروائی کو فلماتے ہوئے دیکھا گیا۔
اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے کہا :’کچھ ممبران کو ویڈیو گرافی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے لہذا ممبران سے گزارش ہے کہ وہ ایوان کی کارروائی کے دوران اپنے موبائیل فون بند رکھیں۔ ‘
سپیکر نے ممبران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ میں آپ سے تعاون کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ خلاف ورزی کے مرتکب ممبران کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img