منگل, دسمبر ۳, ۲۰۲۴
9.8 C
Srinagar

حکومت تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی : ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر:جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پیر کے روز کہاکہ نیشنل کانفرنس اُن تمام وعددوں کو پورا کرے گی جو پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں عوام سے کئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے عوام سے جتنے بھی وعدئے کئے انہیں ہر حال میں عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے ککر باغ زونی مر میں مقامی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے وہاں لوگو ں کے مسائل و مشکلات اور موقعے پر ہی متعلقہ حکام کو ان کا سدباب کرانے کی تاکید کی۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس منشورمیں 12 ضمانتیں اور 24 وعدے شامل ہیں، جو عوام کی شکایات کو دور کرنے کے لئے روڈ میپ کے طور پرسامنے رکھا گیا ہے۔
انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت تمام وعدوں کو پورا کرنے کے لئے انتھک محنت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ10سال جموں وکشمیر کے عوام نے کٹھن حالات کا سامنا کیا ، دھونس و دباﺅ اور ظلم و ستم سہا۔لوگوں نے دھونس و دباﺅ اور خوف و ہراس کے باوجود اپنی آبائی جماعت نیشنل کانفرنس کو شاندار کامیابی سے ہم کنار کیا، جس کیلئے ہم عوام کے مشکور ہیں۔
این سی صدر نے کہا کہ عوامی حکومت کے قیام سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے، لوگ زمینی سطح پر تبدیلیاں محسوس کررہے ہیں اور ہمیں ہر حال میں لوگوں کی راحت کیلئے کام کرنا ہے۔
اُمید ہے لوگوں کی نہ صرف بجلی کی سپلائی میں بہتری دیکھنے کو ملے گی بلکہ حکومت فیس میں کمی کا بھی فیصلہ جلد ہی کریگی۔ ایسے ہی بے روزگاری سے نمٹنے کیلئے سریع الرفتار بھرتی عمل شروع کیا جائے اور سالہاسال سے مختلف محکموںمیں معمولی اجرتوں پر کام کررہے ڈیلی ویجروں کی مستقلی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کامیاب حکمرانی کیلئے عوامی تعاون انتہائی لازمی ہے اور مجھے اُمید ہے کہ عوام نومنتخب حکومت کو بھر پور اشتراک دیں گے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img