اتوار, دسمبر ۸, ۲۰۲۴
3.2 C
Srinagar

بی جے پی رُکن اسمبلی دیویندر سنگھ رانا کا انتقال :حلقہ انتخاب نگروٹہ ہی نہیں پورا جموں وکشمیر سوگوار

وزیر اعظم ،وزیرداخلہ ،لیفٹنٹ گورنر ،وزیراعلیٰ ،عبوری اسپیکر ،کابینہ وزراء،ڈاکٹرفاروق،محبوبہ مفتی اور دیگر لیڈران کااظہار دُکھ

نیوزڈیسک

سری نگر2009سے2015تک عمر عبداللہ کے سیاسی مشیراورسال 2021 میں نیشنل کانفرنس کو چھوڑ کربی جے پی میں شامل ہوئے ممبر اسمبلی نگروٹہ اورمرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ کے چھوٹے بھائی دویندر سنگھ رانا کا جمعرات کو شام دیر گئے فریدآباد ہریانہ کے ایک نجی اسپتال میں 59سال کی عمرمیں انتقال ہوگیا ۔ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ، گنجن رانا، ان کی 2بیٹیاں دیویانی و کیتکی، اور بیٹا ادھیراج سنگھ ہیں۔ دویندر سنگھ راناجوکہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں اسمبلی حلقہ نگروٹہ جموں سے کامیاب ہوئے تھے ،نے جمعرات کو شام دیر گئے فریدآباد ہریانہ کے ایک نجی اسپتال میں آخری سانس لی، وہ 59 برس کے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق طبیعت ناساز ہونے کے بعد انہیں تقریباً ایک ہفتہ قبل فریدآباد ہریانہ کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور جموں و کشمیر کے نگروٹا اسمبلی سے ممبر اسمبلی دیویندر سنگھ رانا کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے ٹویٹ کیا کہ میں جموں و کشمیر کے سینئر بی جے پی لیڈر اور نگروٹا اسمبلی کے ممبر اسمبلی دیویندر سنگھ رانا کے بے وقت انتقال سے بہت افسردہ ہوں۔انہوںنے مزید لکھاکہ وہ جموں و کشمیر کے امن،ترقی اور عوام کے مفادات کے لیے ہمیشہ وقف رہے، خطے کی ترقی میں انمول کردار ادا کیا۔ میں ان کے اہل خانہ اور حامیوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے دیویندر سنگھ رانا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہاکہ مجھے دیویندر سنگھ رانا کے بے وقت انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا ہے۔ ان کے انتقال سے ہم ایک محب وطن اور ایک بڑے رہنما سے محروم ہو گئے ہیں جو جموں و کشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم تھے۔وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے دیویندر رانا کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور غمزدہ خاندان کےساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایکس پر دیویندر رانا کے ساتھ گذارے خوشگوار لمحات کو یاد کرتے ہوئے کچھ تصاویر شیئر کیں۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، عمر عبداللہ نے لکھا، ”کل رات سے آنے والی خوفناک خبریں حقیقت میں ڈوبنے والی نہیں ہیں۔ وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے لکھاکہ میں جانتا ہوں کہ پچھلے کچھ سالوں سے ہمارے اختلافات ہیں لیکن میں ان تفریحی وقتوں پر توجہ مرکوز کرنا پسند کرتا ہوں جو ہم نے ایک ساتھ شیئر کئے تھے۔ ہم نے ایک ساتھ جو شاندار کام کیا اور یادیں۔ آپ کو ہم سے بہت جلد چھین لیا گیا ہے اور آپ کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے جمعہ کے روز بی جے پی کے ممبراسمبلی دیویندر سنگھ رانا کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک عقل مند آدمی قرار دیا اور ان کے ماضی کے تعلقات کو تسلیم کیا۔ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ ہمارے ان کے ساتھ اچھے تعلقات تھے، لیکن 2021 میں انہوں نے نیشنل کانفرنس چھوڑ دی۔ ہم نے کبھی اس کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ موت ناگزیر ہے اور کسی کو نہیں بخشتا۔ جو آیا ہے اسے جانا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ خدا ان کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے، ہم اس غم میں ان کے ساتھ ہیں۔ نائب وزیراعلیٰ سریندر چودھری نے بی جے پی لیڈر کے اچانک انتقال پر صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ خبر خاص طور پر ایک اچھے دن (دیوالی) پر مایوس کن ہے۔سریندرچودھری نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھاکہ مرکزی وزیرڈاکٹر جتندرسنگھ کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر ان کے خاندان اور جتندرسنگھ جی سے میری تعزیت ہے۔ ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں سے گہری تعزیت۔ اوم شانتی۔ پی ڈی پی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے ایم ایل اے نگروٹہ کے اچانک انتقال پر صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ دیویندر رانا جی کے اچانک انتقال کے بارے میں سن کر صدمہ ہوا۔ ان کے خاندان اور چاہنے والوں کے ساتھ گہری تعزیت۔ پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ طارق حمید قرہ نے بی جے پی لیڈر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔ طارق حمید قرہ نے کہاکہ میں ایم ایل اے دیویندر سنگھ رانا جی کے انتقال پر بہت افسردہ ہوں۔ رانا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت، غم کی اس گھڑی میں میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے بی جے پی رہنما کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں سجالون نے کہاکہ انتہائی افسوسناک خبر آرہی ہے۔ دیویندر سنگھ رانا نہیں رہے ہیں۔ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ ایک عظیم انسان اور ایک بڑے دوست اب نہیں رہے۔نگروٹا سیٹ حلقہ کو دیویندر سنگھ رانا کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ وہ وہاں سے تین بار ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ سال 2021 میں دیویندر سنگھ رانا نے نیشنل کانفرنس کوچھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے بعد پارٹی نے انہیں سال2024 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ دیا اور انہوں نے ایک بار پھر اپنا جادو دکھایا اور بمپر ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔عبوری سپیکر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی مُبارک گُل نے نگروٹہ کے ایم ایل اے دیویندر سنگھ رانا کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے۔مُبارک گُل نے اَپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ دیویندر سنگھ رانا کے اِنتقال کی خبر سن کر مجھے بہت دُکھ ہوا ہے۔ وہ ایک ہمدردسیاست داں اور ایک شریف اِنسان تھے جنہوں نے اَپنی وقف خدمات اور ہمدردی سے بہت سے لوگوں کے دِلوں میں اَپنی جگہ بنالی ۔ اُن کی خدمات کوہماری کمیونٹی اور جموں و کشمیر کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اُنہوں نے سوگوار کنبے کے ساتھ دِلی تعزیت پیش کی ۔اُنہوں نے مرحوم کی روح کے ابدی سکون اور سوگوار کنبے کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دعاکی۔اُنہوں نے کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں ہم سوگوار کنبے کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ دیویندر سنگھ رانا کی بے لوث خدمات اور کام کے لئے لوگ اسے ہمیشہ یاد کرتے رہیں گے ۔مرکزی وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی ا ور سینئر بی جے پی رہنما، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنے بھائی دویندر سنگھ رانا کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور اس سانحے کو اپنے لیے گہرا ذاتی نقصان قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی دویندر سنگھ رانا کی اچانک موت میرے لئے ناقابل بیان صدمہ ہے۔ یہ ایک ایسا ناقابل تلافی نقصان ہے جس کی خالی جگہ ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی اور یہ درد ہمیشہ میرے دل میں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیں حوصلہ دے رہے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بی جے پی سے وابستہ ممبراسمبلی اور جموں و کشمیر کے تجربہ کار لیڈر دیویندر سنگھ رانا کی موت پر صدمے کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودیی نے ایکس پرایک پوسٹ میں کہاکہ شری دیویندر سنگھ رانا جی کا بے وقت انتقال صدمہ پہنچانے والا ہے۔ وہ ایک تجربہ کار رہنما تھے، جنہوں نے جموں و کشمیر کی ترقی کےلئے تندہی سے کام کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہاکہ دیویندر سنگھ رانا جینے ابھی اسمبلی انتخابات جیتے تھے اور جموں و کشمیر میں بی جے پی کو مضبوط بنانے میں بھی قابل ذکر کردار ادا کیا تھا۔وزیراعظم نے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں، میرے خیالات ان کے خاندان اور حامیوں کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی۔اپنی پارٹی کے رہنماو¿ں نے ر±کنِ اسمبلی اور سرکردہ تاجر دیویندر سنگھ رانا کے انتقال پر د±کھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ا±ن کا انتقال کل رات دلی کے ایک اسپتال میں ہوا، جہاں وہ گزشتہ دن سے زیر علاج تھے۔اپنے تعزیتی پیغامات میں اپنی پارٹی کے قائدین بشمول پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری، سینئر نائب صدر غلام حسن میر، نائب صدر جاوید مصطفیٰ میر، جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، جنرل سیکرٹری وجے بکایا، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ہلال احمد شاہ، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، چیف کوآرڈی نیٹر اور ضلع صدر کولگام عبدالمجید پڈر اور دیگر لیڈران نے دیویندر سنگھ رانا کی موت پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سید محمد الطاف بخاری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا، ”دیویندر سنگھ رانا جی کے اچانک انتقال پر مجھے بہت د±کھ ہوا ہے۔ میں ان کے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، اور د±کھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا ہوں۔ اللہ تعالیٰ انہیں اس ک±نبے کو مرحوم کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے اور مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے۔“

 

Popular Categories

spot_imgspot_img