منگل, اپریل ۲۲, ۲۰۲۵
22.6 C
Srinagar

مصر کی فوج نے اسرائیل کی مدد سے متعلق خبروں کی تردید کی

قاہرہ:مصر کی مسلح افواج نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوؤں کی تردید کی کہ وہ اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی حمایت میں شامل تھی۔
مصری فوج نے ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جا رہا ہے۔ یہ بیان مصری پریس سنٹر کے تبصروں کے بعد سامنے آیا ہے، جس نے ایک اعلیٰ سطحی ذریعہ کا حوالہ دیتے ہوئے، میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ اسکندریہ پورٹ کو اسرائیل کے لئے فوجی سپلائی کی ایک کھیپ بھیجی تھی۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایک جرمن بحری جہاز ایم وی کیتھرین نے 8 کنٹینرز کے ساتھ ڈاک کیاتھا، جس میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ کلو گرام آر ڈی ایکس دھماکہ خیز مواد تھا، جو اسرائیل کی سب سے بڑی دفاعی کمپنی، ایلبٹ سسٹمز کا حصہ تھا اوراسرائیلی ملٹری انڈسٹریز کے لئے تھا۔
پریس سینٹر نے ان رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک دشمنوں کی طرف سے پھیلائی گئی ہیں، جن کا مقصد فلسطینیوں اور ان کے لیے مصر کی تاریخی حمایت کو کمزور کرنا تھا۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img