ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

منوج سنہا کا ڈاکٹر بیبیک دیبرائے کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر اعظم کے اقتصادی مشاوری کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر بیبیک دیبرائے کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور ان کے اہلخانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔انہوں نے کہا: ’ڈاکٹر دیبرائے جی کا شمار ملک کے معزز ترین اسکالروں میں ہوتا تھا‘۔بتادیں کہ وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے چیئرمین اور ایک اعلی ماہر اقتصادیات ڈاکٹر بیبیک دیبرائے جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔ وہ 69 برس کے تھے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاکٹر بیبیک دیبرائے کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’ ڈاکٹر بیبیک دیبرائے جی کے انتقال کی خبر گہرے دکھ کے ساتھ موصول ہوئی‘۔انہوں نے کہا: ’وہ ملک کے معزز ترین اسکالروں میں سے ایک تھے اور معاشیات اور روحانیت کے میدانوں میں ان کا تعاون انتہائی بڑا ہے‘۔منوج سنہا نے ڈاکٹر دیبرائے کے اہلخانہ اور دیگر احباب و اقارب کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img