ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

کشتواڑ کے مغل میدان میں آتشزدگی، کم سے کم چار رہائشی مکانوں کو نقصان

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے مغل میدان علاقے میں آگ کی شبانہ واردات میں کم سے کم چار رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ کے مغل میدان کے کچھال گائوں میں گذشتہ شام دیر گئے ایک مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فائر ٹنڈرس اور پولیس جائے واردات پہنچے اور آگ کو قابو میں کر لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واردات میں چار رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا۔
آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم اس واردات میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
 

Popular Categories

spot_imgspot_img