ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
26.4 C
Srinagar

جموں وکشمیر میں الگ الگ سڑک حادثے، 5 افراد کی موت، چار زخمی

سری نگر: بتایا کہ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں گذشتہ شام دیر گئے ایک عمر رسیدہ شخص ٹریکٹر کی زد میں آکر شدید زخمی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ اس کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت 60 سالہ محمد عبداللہ شیخ ولد غلام قادر شیخ ساکن مارکنڈل حاجن کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ رام بن میں سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر مگر کوٹ کے نزدیک ایک کار حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد کی موت جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کار سری نگر جا رہی تھی اور اس میں سوار تمام سواریوں کا تعلق مہارشٹرا سے تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ متوفین میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجے کے لئے سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا ہے جن کی شناخت 35 سالہ نہا، 36 سالہ امان،40 سالہ منشا اور 35 سالہ مگنا کے طور پر ہوئی ہے تاہم متوفین کی ابھی معلوم نہیں ہوئی ہے۔
ادھر ضلع ریاسی کے گلاب پور علاقے میں ایک اور سڑک حادثے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع ریاسی کے گلاب پور علاقے میں ایک ڈمپر زیر رجسٹریشن نمبر UP85ET 4951 بدھ کی صبح ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ متوفین کی شناخت ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔؎دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img