جموں:جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع میں ایک تیز رفتار ٹپر نے دو افراد کو ٹکر ماری جس وجہ سے دونوں کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی سہ پہر کشتواڑ کے دربشالہ علاقے میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب تیز رفتار ٹپر نے دو افراد کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے دونوں شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر دونوں جانبر نہ ہو سکے۔
مہلوکین کی شناخت بلال احمد ولد غلام مصطفی اور عشرت حسین ولد حنیف ساکنان چنگا بھلیسہ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔