منگل, دسمبر ۳, ۲۰۲۴
9.8 C
Srinagar

راجوری اور پونچھ میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھائی گئی

جموں: اکھنور تصادم کے بعد جموں کے سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔راجوری اور پونچھ کے جڑواں اضلاع میں سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ راجوری اور پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک اضافی اہلکاروں کی بھی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اکھنور تصادم کے بیچ راجوری اور پونچھ کے سرحدی علاقوں میں فوج کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز سیکورٹی فورسز نے ایل او سی کے نزدیک کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امکانی حملوں کو ٹالنے کی خاطر جگہ جگہ پر سلامتی عملے کی تعینات عمل میں لائی گئی ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحد پر فوج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ اکھنور تصادم کے بعد راجوری اور پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک فوج پوری طرح سے چوکس ہے۔
انہوں نے بتایا کہ راجوری اور پونچھ کے جنگلی علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی آپریشن جاری ہے۔
ان کے مطابق ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کیا گیا ۔
دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر نظر گزر رکھنے کی خاطر ہیومن انٹیلی جنس کو بھی بروئے کارلایا جارہا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img