جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
22.3 C
Srinagar

ادھم پور سڑک حادثے میں 26 نرسنگ سٹوڈنٹ زخمی

جموں:جموں وکشمیر کے ادھم پور ضلع میں پیش آئے سڑک کے ایک حادثے میں 26 طلبا زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق منگل کے روز ادھم پور کے فرنا علاقے میں سواریوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 26طالب علم زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجو د لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا جہاں پرایک کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img