اتوار, دسمبر ۸, ۲۰۲۴
4.1 C
Srinagar

اکھنور تصادم: عدم شناخت ملی ٹینٹ ہلاک، آپریشن ہنوز جاری:دفاعی ترجمان

جموں: جموں وکشمیر کے اکھنور میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری تصادم میں ایک دہشت گرد مارا گیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے پہلی دفعہ آپریشن کے دوران جدید ترین ٹینک کا استعمال کیا۔
اطلاعات کے مطابق جموں کے اکھنور سیکٹر میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری تصادم میں ایک ملی ٹینٹ ہلاک ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اکھنور کے سندر بنی سیکٹر میں بٹل کری جوگون علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک پیر کی صبح ملی ٹنٹوں نے ایک فوجی ایمبولینس پر فائرنگ کی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے آرمی ایمبولینس پر کچھ راونڈ فائرنگ کئے جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا۔
ان کا کہنا تھا: ’دہشت گردوں نے تلاشی ٹیم پر فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی کی گئی اور فائرنگ شروع ہو گئی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ فائرنگ میں اپنی طرف سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے جبکہ محاصرہ کیا گیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔
دریں اثنا فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’جموں کے اکھنور میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک عدم شناخت دہشت گرد مارا گیا اور اس کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔‘
ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img