اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں دو فوجی کارروائیوں میں چار دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ صوبے میں دو مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی دہشت گردوں سے جھڑپ ہوئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پہلا مقابلہ صوبے کے ضلع شمالی وزیرستان میں پیش آیا اور فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد دو دہشت گرد مارے گئے۔
ایک اور کارروائی میں صوبے کے ضلع خیبر میں دو دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
یواین آئی