اتوار, دسمبر ۸, ۲۰۲۴
4.1 C
Srinagar

ویسٹرن آسٹریلیا نے ایک رن جوڑ کر ریکارڈ آٹھ وکٹیں گنوائیں

پرتھ :ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم نے تسمانیہ کے خلاف میچ میں صرف ایک رن کا اضافہ کرتے ہوئے آٹھ وکٹیں گنوا کر وکٹوں کے گرنے کا نیا ریکارڈ بنا لیا ہے۔
واکا گراؤنڈ پر کھیلے گئے اس میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم 20.1 میں صرف 53 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ تسمانیہ کے لیے بو ویبسٹر نے اپنے چھ اوور کے اسپیل میں 17 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں نیز ویسٹرن آسٹریلیا کے چھ بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئے۔
ویسٹرن آسٹریلیا نے ایک وقت 16 اوورز میں 52 رنز پر دو وکٹیں گنوا دی تھیں۔ لیکن اس کے بعد جو ہوا وہ تاریخی تھا۔ ویسٹرن آسٹریلیا نے 28 گیندوں پر 8 وکٹیں گنوا دیں۔ اس دوران صرف ایک رن بنا اور وہ بھی وائیڈ کے ذریعے آیا۔ ویسٹرن آسٹریلیا 53 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا اور بلے بازی آرڈر میں 5، 6، 7، 8، 9، 10 اور 11 نمبروں کے بلے بازوں میں سے کوئی بھی رنز نہ بنا سکا۔
جواب میں تسمانیہ نے یہ چھوٹا ہدف صرف 8.3 اوورز میں حاصل کر لیا اور سات وکٹوں سے جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ انہیں ایک اہم بونس پوائنٹ بھی ملا۔
یہ ون ڈے کپ کی تاریخ کا دوسرا کم ترین اسکور تھا۔ اس سے قبل سال 2003 میں ہوبارٹ میں تسمانیہ کے خلاف ہی ساؤتھ آسٹریلیا 51 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img