بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
2.9 C
Srinagar

یوگی نے کثیر مقصدی انڈور اسٹیڈیم کا افتتاح کیا

مہاراج گنج: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو مہاراج گنج ضلع کے چوک بازار میں مہنت دگ وجے ناتھ ملٹی پرپز انڈور اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔
یہ اسٹیڈیم شری دگ وجے ناتھ ہائر سیکنڈری اسکول کے احاطے میں بنایا گیا ہے۔ اسٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے اسٹیڈیم کا مشاہدہ کرتے ہوئے وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا اور حکام کو ہدایت دی کہ اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہیے کہ کھلاڑیوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اسٹیڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد سی ایم یوگی نے کہا کہ کھیلوں کی بنیادی سہولیات میں اضافے کے ساتھ یہاں کے کھلاڑی اولمپکس، ایشیاڈ اور کامن ویلتھ گیمز میں بھی تمغے جیتنے کی صلاحیت دکھا سکیں گے۔
ریاستی حکومت کے اسپورٹس ڈیولپمنٹ مشن کے تحت اس اسٹیڈیم کی تعمیر محکمہ کھیل کی طرف سے کی گئی ہے۔ اس اسٹیڈیم کی تعمیر پر 9 کروڑ 55 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے دادا اور گورکشپیٹھ کے پیٹھادیشور رہے برہملین مہنت دگ وجے ناتھ جی مہاراج کے نام پر بنائے گئے اس کثیر المقاصد انڈور اسٹیڈیم میں بنیادی سہولیات ہیں جن میں بیڈمنٹن، کبڈی، کرکٹ، باسکٹ بال، فٹ بال کی ٹریننگ کی سہولیات، رننگ ٹریک، جم اور ملٹی پرپز فٹنس کیئر ہال بھی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img