منگل, دسمبر ۳, ۲۰۲۴
13.9 C
Srinagar

انجمن اردو صحافت کی میٹنگ،عالمی یوم اردو کے حوالے سے تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ

نیوزڈیسک

سرینگر: انجمن اردو صحافت کی ایک اہم نشست بدھ کو صدر ریاض ملک کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں انجمن کے امور اور دیگر صحافتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایک تحریری بیان کے مطابق اجلاس میں انجمن کے کام کا جائزہ لیا گیا اور اسے تسلی بخش قرار دیا گیا۔اجلاس میں9 نومبر کو سرینگر میں عالمی یوم اردو کے موقع پر انجمن کی سالانہ تقریب کے اہتمام کا فیصلہ کیا گیا۔ اس تقریب کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، جس میں اردو صحافت کے میدان میں نمایاں کارنامے انجام دینے والے صحافیوں کو اعزازات سے نوازنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال 5 اعزازات دئیے جائیں گے، جن میں سے2 اردو صحافیوں کو بعد از مرگ اور  صحافت کے استاد کو بھی ایک اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ میں ایک بار پھر یہ بات دہرائی گئی کہ ایسے اردو صحافیوں کو ہمیشہ مشعل راہ سمجھا جائے گا، جنہوں نے ماضی میں اردو صحافت کی شمع کو اپنی جان نچھاور کر کے روشن رکھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img