جمعہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۴
1.6 C
Srinagar

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد حریت رہنماؤں کی پہلی میٹنگ

سری نگر:  حریت کانفرنس کے سرکردہ رہنمائوں نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہ اس طرح کی پہلی ملاقات ہے۔

میٹنگ میں حریت کانفرنس کی اعلیٰ قیادت بشمول اس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق اور عبدالغنی بٹ اور بلال غنی لون جیسے سینئر لیڈران نے شرکت کی۔

میر واعظ نے ایکس پر لکھا "الحمدللہ! پانچ سال سے زائد عرصے کے بعد مجھے اپنے عزیز ساتھیوں پروفیسر صاحب، بلال صاحب اور مسرور صاحب کے ساتھ ملاقات کا موقع ملا۔انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات کی ویڈیو بھی پوسٹ کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img