غزہ،: فلسطینی ذرائع کے مطابق شمالی میں منگل کے روز اسرائیلی حملوں میں کم از کم 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ژنہوا نے فلسطینی طبی ماہرین کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیارے نے شمالی غزہ میں واقع بیت حنون میں پناہ گاہ کو نشانہ بنایا جس میں تین فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔
طبی ذرائع نے بتایا کہ بیت لاہیا کے علاقے میں دو اسرائیلی بمباری میں مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔مقامی سکیورٹی ذرائع اور عینی شاہدین نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے بیت لاہیا میں متعدد مکانات کو تباہ کردیا ہے جب کہ اس نے جبلیہ اور بیت لاہیا میں سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کا محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے اور بیت لاہیا پر توپ خانے اور طیاروں سے بمباری کی ہے۔
غزہ کی پٹی میں ہلال احمر سوسائٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بشار مراد نے ژنہوا کو بتایا کہ زخمیوں کو خون کی ضرورت ہوتی ہے، جو دستیاب نہیں ہے کیونکہ اسرائیلی فوج شہریوں کو اسپتالوں میں پہنچنے اور خون کا عطیہ دینے سے روکتی ہے، اس کے علاوہ ان کی صحت کی خراب حالت بھی ہے۔
اس کے علاوہ کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ایندھن کی کمی اور ڈرون کے ذریعے اسرائیلی فورسز کی جانب سے عمارت کو براہ راست نشانہ بنانے کی وجہ سے اسپتال آنے والے چند گھنٹوں میں "اجتماعی قبر” میں دفن ہوسکتے ہیں۔
یو این آئی