بدھ, دسمبر ۴, ۲۰۲۴
4.5 C
Srinagar

گگن گیر حملہ:ششی ابرول کی آخری رسومات انجام دی گئیں، نائب وزیر اعلیٰ ، رکن پارلیمان جگل کشور نے کی شرکت

جموں: گاندربل کے گگن گیر علاقے میں اتوار کی شام ملی ٹنٹوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے ششی ابرول کی منگل کو آخری رسومات انجام دی گئیں۔اس موقع پر جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری، رکن پارلیمان جگل کشور بھی موجود تھے۔
نائب وزیر اعلیٰ نے اس دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مجھے اور کابینہ وزیر جاوید ڈار صاحب کو ذمہ داری سونپی تھی کہ ہم جموں جائیں اور آج صبح ہی ہم یہاں پہنچے اور گگن گیر حملے میں جاں بحق ہونے والے ششی ابرول کے اہلخانہ سے ملے اور ان کی آخری رسومات میں بھی شرکت کی‘۔انہوں نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور سرکار اس معاملے کو لے کر کس قدر سنجیدہ ہے۔ان کا کہنا تھا: ’ہم نے غمزدہ اہلخانہ سے تفصیلی بات چیت کی ان کا مطالبہ ہے کہ خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے‘۔
نائب وزیر اعلیٰ نے بتایا: ’ہم وزیر اعلیٰ کے دفتر میں جائیں گے اور غمزدہ کنبے کا یہ مطالبہ ان کے سامنے رکھیں گے‘۔انہوں نے کہا: ’ہم نے اہلخانہ سے سرکار، وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کی طرف سے تعزیت پیش کی اور ہم مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔

Popular Categories

spot_imgspot_img