ہفتہ, ستمبر ۶, ۲۰۲۵
20.4 C
Srinagar

گگن گیر حملہ: منوج سنہا نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی،کہا اس حملے کا بدلہ لیا جائے گا

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پیر کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائسنز صورہ پہنچے جہاں انہوں نے گگن گیر سونہ مرگ حملے میں زخمی ہونے والے مزدورں کی عیادت کی۔اس موقع پر انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور حکام کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے لیے تمام ضروری مدد کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری اور دیگر اعلیٰ افسران ان کے ہمراہ تھے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اس ضمن میں ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’سری نگر کے ایک ہسپتال میں زیر علاج گگن گیر دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والے مزدوروں کی عیادت کی‘۔انہوں نے کہا: ’ میں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور حکام کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے لیے تمام ضروری مدد کو یقینی بنائیں‘۔
منوج سنہا کا ایک اور پوسٹ میں کہنا تھا: ’تعمیراتی مزدوروں پر ہونے والے اس وحشیانہ حملے کا بدلہ لیا جائے گا‘انہوں نے کہا: ’میں نے جموں و کشمیر پولیس، سیکورٹی فورسز سے کہا ہے کہ وہ ایک ایسا بدلہ لیں جو دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کو آنے والے وقت تک یاد رہے گا‘۔
بتادیں کہ گگن گیر سونہ مرگ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے اتوار کی شام زڈ مورا ٹنل کے کام پر مامور ملازمین اور غیر مقامی مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر سمیت سات افراد ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img