بیان میں کہا گیا ہے کہ "عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے مصر کو ملیریا سے پاک قرار دیا ہے، جو کہ 10 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک کے لیے صحت عامہ کا ایک اہم سنگ میل ہے۔”
ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ یہ کامیابی "ملک میں قدیم زمانے سے موجود بیماری کو ختم کرنے کی سمت یہ مصری حکومت اور لوگوں کی تقریباً 100 سالہ کوششوں کا نتیجہ ہے ۔”
ڈبلیو ایچ او کسی ملک کو ملیریا سے پاک ہونے کا درجہ دیتا ہے بشرطیکہ اس کے پاس جامع اور قابل اعتماد شواہد موجود ہوں کہ ملیریا پھیلانے والے مچھروں کی منتقلی کا سلسلہ کم از کم تین سالوں سے اس کے پورے علاقے میں منقطع ہے۔
یواین آئی