ہفتہ, نومبر ۸, ۲۰۲۵
6 C
Srinagar

رام بن میں قومی شاہراہ پر ٹرک خونی نالے میں جا گرا، ڈرائیور کی بر سر موقع موت واقع

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ہفتے کی صبح ایک ٹرک خونی نالے میں جا گرنے سے ٹرک ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ اس کا ہلپر بال بال بچ گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ رام بن میں قومی شاہراہ پر ایک ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر خونی نالے میں جا گرا جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ اس کا ہلپر بال بال بچ گیا۔انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آنے کے بعد بچائو آپریشن شروع کر دیا گیا اور لاش کو نکال کر طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا۔متوفی ڈارئیور کی شناخت فی الوقت معلوم نہیں ہوئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img