ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
24.7 C
Srinagar

جنوبی لبنان میں کارروائی میں 55 اسرائیلی ہلاک

بیروت: جنوبی لبنان میں زمینی مہم کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی فوج کے نقصانات کی تعداد 55 ہو گئی ہے اور 500 سے زیادہ فوجی اور اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ لبنان کی شیعہ تحریک حزب اللہ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’مزاحمتی جنگجوؤں کی تصدیق کے مطابق، دشمن کی ہلاکتوں کی تعداد 55 تک پہنچ گئی ہے اور 500 سے زائد زخمی فوجی اور افسران ہیں۔ اس کے علاوہ 20 مرکاوا ٹینک اور چار فوجی بلڈوزر تباہ کردیئےگئے ہیں۔

اس میں کہا گیا ہے کہ ان تعداد میں لبنان کے ساتھ پوری سرحد اور اسرائیلی سرزمین کے اندر واقع مضبوط ٹھکانوں اور بیرکوں پر گولہ باری کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجی شامل نہیں ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img