ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

فرانس نے حماس رہنما کے مارے جانےکے بعد تمام مغویوں کی رہائی کا کیا مطالبہ

پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ فلسطینی تحریک کے رہنما یحییٰ سنوار کے قتل کی خبر کے بعد فرانس نے حماس کے زیر حراست تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مسٹر میکرون نے ایکس پر لکھا ’’یحییٰ سنوار 7 اکتوبر کے دہشت گردانہ حملوں اور وحشیانہ کارروائیوں کا اصل ذمہ دار تھا۔ آج میں متاثرین کے جذبات کے ساتھ سوچتا ہوں، جس میں ہمارے 48 ہم وطنوں اور ان کے پیارے شامل ہیں۔ فرانس اب بھی حماس کے زیر حراست تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے جمعرات کو تصدیق کی کہ سنوار جنوبی غزہ پٹی میں ایک آپریشن میں مارا گیا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img