اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
15.1 C
Srinagar

ای ڈی نے جھارکھنڈ میں آئی اے ایس افسر منیش رنجن سمیت 20 مقامات پر مارے چھاپے

رانچی: جھارکھنڈ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) ریاست کے پینے کے صاف پانی کے محکمے میں گھپلے کے سلسلے میں آج صبح سے دارالحکومت رانچی سمیت ریاست کے کئی مقامات پر بیک وقت چھاپے مار رہا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی انتظامی سروس کے سینئر افسر منیش رنجن اور وزیر متھیلیش ٹھاکر سے وابستہ لوگوں کے تقریباً 20 مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ای ڈی نے رانچی کے باریاتو میں واقع آئی اے ایس منیش رنجن کی بہن کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے۔
آئی اے ایس رنجن کے علاوہ وزیر متھلیش ٹھاکر کے پی ایس ہریندر سنگھ، وزیر کے بھائی ونے ٹھاکر اور کئی محکموں کے

انجینئروں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یہ معاملہ جل جیون مشن میں بے قاعدگیوں سے متعلق بتایا جارہا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img