بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

گریز بانڈی پورہ بازار میں بھیانک شبانہ آتشزدگی ، 4 مکانات، 10 دکانیں خاکستر

نیوزڈیسک

گریز: شمالی ضلع بانڈی پورہ کے گریز کے سرحدی علاقے میں واقع داور مارکیٹ میں کل دیر رات آگ کی ایک ہولناک واردات کم از کم 10 دکانیں اور 4رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔ایک مقامی سرکاری افسر نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرورکو بتایا کہ آگ داور مارکیٹ میں ایک دکان سے شروع ہوئی اور تیزی سے دیگر ڈھانچوں میں پھیل گئی۔

انہوں نے کہا، ”واقعے کے فوراً بعد فائر ٹینڈر آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔ تاہم، جب تک اسے قابو میں لایا گیا، کم از کم 10 دکانیں اور چار رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے تھے۔“آگ کی اس واردات میں کروڑوں روپے املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ۔

دریں اثنا، فوج نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:’گریز کے گجراں اور داور گاو¿ں میں آتشزدگی کے دو واقعات کے فوری ردعمل میں، چنار وارئرز نے فوری طور پر اپنی کوئیک ری ایکشن ٹیموں کے ساتھ فائر فائٹنگ آلات کے ساتھ آگ بجھانے کارروائی کی تاکہ آگ پر قابو پایا جا سکے۔

تلیل میں بھیانک آتشزدگی ایک درجن کے قریب دکانیں اور رہائشی مکانات خاکستر

شمالی ضلع بانڈی پورہ کے تلیل مارکیٹ میں شبانہ آگ کی واردات میں ایک درجن کے قریب دکانیں اور کئی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔فائر اینڈ ایمر جنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ بجھانے کی کارروائی جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق اتوار شام دیر گئے تلیل مارکیٹ میں آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پورے مارکیٹ کو لپیٹ میں لے لیا۔معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملے نے فوری طورپر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی ہے۔

آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپیہ مالیت کا سازو سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے۔فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ اتوار شام دیر گئے تلیل مارکیٹ سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر مین جائے موقع پر پہنچے۔انہوں نے کہاکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کی اس واردات میں آٹھ دکانوں اور دو سے تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img