اقوام متحدہ: اقوام کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے خبردار کیا کہ لبنان وسیع پیمانے کی جنگ کے دہانے پر ہے، تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔
گوٹیریس نے اقوامِ متحدہ میں مقبوضہ مغربی کنارے کے اب "نقطہ جوش” تک پہنچنے اور لبنان کے خلاف حملوں سے پورے خطے کو خطرہ در پیش ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملوں میں 2 ہزار سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔
گوٹریس نے خبردار کیا کہ لبنان کسی وسیع پیمانے کی جنگ کے دہانے پر ہے اور کہا کہ تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔
مشرق وسطیٰ کی صورتحال ہر گزرتے دن مزید ابتر ہونے کا ذکر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے توجہ مبذول کرائی کہ ان کے انتباہ کو خاطر میں نہیں لایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہر حملہ امن کے قیام کو مزید کھٹائی میں ڈالا رہا ہے، اس بنا پر ہم غزہ اور لبنان میں فائر بندی ، اسیروں کی رہائی اور انسانی امداد کی ترسیل کی اپیلوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
دو مملکتی حل کے نظریے پر بھی قائم رہنے پر زور دیتے ہوئے گوٹریس نے کہا کہ”خطے میں تمام تر انسانوں کو پر امن ماحول میں زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔
