سری نگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے منگل کے روزنئی تاریخ رقم کرکے سری نگر ، بڈگام اور گاندربل اضلاع میں 14نشستوں پر جیت حاصل کرکے تاریخ رقم کی۔
اطلاعات کے مطابق اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس واحد بڑی پارٹی کے طورپر ابھر کر سامنے آئی ہے۔
نیشنل کانفرنس نے 90میں سے 42سیٹیوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
سری نگر کی آٹھ نشستوں میں نیشنل کانفرنس نے خانیار، حضرت بل، زڈی بل، حبہ کدل، عید گاہ ، لالچوک اور چھانہ پورہ نشستوں پر اپنے مد مقابل امیدواروں کو شکست سے دوچار کیا۔
اسی طرح گاندربل کی دو نشستوں کنگن اور گاندربل میں بھی نیشنل کانفرنس نے جیت حاصل کی جبکہ وسطی ضلع بڈگام کی پانچ نشستوں چرار شریف، چاڈورہ ، بڈگام ،خانصاحب اور بیروہ اسمبلی حلقوں میں بھی نیشنل کانفرنس کے امیدوار فاتح بن کر ابھر کر سامنے آئے۔
سیاسی ماہرین کے مطابق جس طرح سے نیشنل کانفرنس نے سری نگر ، بڈگام اور گاندربل میں سبھی نشستوں پر جیت حاصل کی وہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کا سری نگر کی آٹھ سیٹوں پر ہمیشہ سے ہی دبدبہ رہا ہے تاہم سال 2014کے الیکشن میں پی ڈی پی نے یہاں تین نشستیں جیتی تھی ۔
بڈگام اور گاندربل میں بھی پی ڈی پی کا ووٹ بینک ہے لیکن اس بار نیشنل کانفرنس نے یہاں پر بھی پی ڈی پی قلعہ میں سیند لگا کر کامیابیوں کے جھنڈے گارڈ دئے۔
