جموں وکشمیر کی 90 اسمبلی نشستوں پر ووٹ شماری کا عمل جاری ہے ۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس نے 30 نشستوں پر جیت درج کرلی جبکہ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ گاندربل اور بڈگام (دونوں نشستوں) پر کامیاب ہوئے ۔
نیشنل کانفرنس نے 30 نشستوں پر جیت درج کی ۔مزید 11نشستوں پر این سی کو سبقت حاصل ہے ۔بھاجپا نے اب تک 20 نشستوں پر کامیاب ہوئی اور 9 نشستوں پر اسے لیڈ حاصل ہے ۔بھاجپا کو دھچکہ بھی لگا ہے کہ کیوں کہ پارٹی کا یوٹی صدر رویندر رینا کو شکست سے دوچار ہو نا پڑا ۔انہیں این سی امیدوار شکست دی ۔
کانگریس نے اب تک 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور ایک نشست پر آگے ہے ۔پی ڈی پی دو نشستوں پر جیت گئی اور دو نشستوں پر آگے ہے جبکہ عام آدمی پارٹی نے بھی جموں وکشمیر میں کامیابی کا آغاز کرتے ہوئے ڈودہ نشست پر کامیابی حاصل کی ۔
اب تک چار آزاد امیدواروں نے جیت کرلی جبکہ تین پر آزادامیدوار آگے ہیں ۔