جمعہ, مئی ۱۶, ۲۰۲۵
15.7 C
Srinagar

میری جیت جموں وکشمیر کے لوگوں کی جیت ہے: تنویر صادق

سری نگر، :  نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر تنویر صادق کا کہنا ہے کہ ان کی جیت جموں وکشمیر کے لوگوں کی جیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ٹرنڈز آرہے ہیں انشاللہ نیشنل کانفرنس اپنے دم پر حکومت بنائے گی۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو جڈی بل نشست پر جیت درج کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ’یہ جیت جموں وکشمیر کے لوگوں کی جیت ہے جنہوں نے نیشنل کانفرنس کو ووٹ دیا‘۔ان کا کہنا تھا: ’جس طرح کے ٹرنڈز آ رہے ہیں تو انشاللہ نیشنل کانفرنس اپنے دم پر حکومت بنائے گی‘۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر سے بھی جموں خطے سے بھی اچھے ٹرنڈز آ رہے ہیں،۔انہوں نے نیشنل کانفرنس کو ووٹ دینے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img